Live Updates

لاہور ہائیکورٹ ،عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے پر سماعت نہ ہو گی

جمعہ 2 نومبر 2018 18:39

لاہور ہائیکورٹ ،عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی کیخلاف درخواست پر جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے پر سماعت نہ ہو گی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے بنچ میں عمران خلاف درخواست زیر سماعت ہے جج کے ملتان بنچ میں ہونے کے باعث درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی ہے ہائیکورٹ میں عمران خان کی کامیابی کو ان کے مدمقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے چیلنج کیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے بارے میں تمام معلومات فراہم نہیں کیں عدالت سے استدعا کی کہ گئی ہے کہ عمران خان کی میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات