سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سیکورٹی پر بریفنگ طلب کر لی

جمعہ 2 نومبر 2018 21:00

سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سیکورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سیکورٹی پر بریفنگ طلب کر لی ہے۔ ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کمیٹی کو 9 نومبر کے اجلاس میں جج صاحبان کی سیکورٹی پر بریفنگ دے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آسیہ بی بی کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی سیکورٹی کیلئے کون سے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔

فیصلے کے پیش نظر جج صاحبان، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کی سیکورٹی سخت ترین کی جائے۔ کمیٹی کو بتایا جائے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ملک بھر کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر ملک بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوںکی سیکورٹی سخت کی جائے۔