سینیٹر شیری رحمان سینٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر نامزد

پیر 5 نومبر 2018 20:13

سینیٹر شیری رحمان سینٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر نامزد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) بلال بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو سینٹ میں پیپلز پارٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نے شیری رحمان کا پارٹی لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹ میں شیری رحمان کو پارٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔اورپیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نے شیری رحمان کا سینٹ میں پارٹی لیڈر کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ واضح رہے کہ شیری رحمان اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے دور میں امریکی سفیر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔