Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی

دوست ملک چین نے خاموشی سے ساڑھے چار ارب ڈالر پاکستان کے اکاونٹ میں رکھوا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 نومبر 2018 22:59

وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 نومبر 2018ء ) :وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے اب تک کی سب سے بڑی سفارتٰی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین سے بڑا پیکج حاصل کر لیا ہے۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے خاموشی سے پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں جو اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ 3 دن سے چین میں موجود تھے جہاں انہوں نے چینی صدر ،وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کی ۔

اس موقع پر انہوں نے بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کی اور انکو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 6 ارب ڈالر کا چرچا تو سب نے سنا ہے مگر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات میں وزیر اعظم عمران خان نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اس کا کوئی تذکرہ نہیں کر رہا اور وہ کامیابی یہ ہے کہ چین نے خاموشی کے ساتھ پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر دے دئیے ہیں اور چین کی جانب سے رکھوائے ہوئے ڈالرز اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی خبر درست ہے اور بالکل پاکستان کے پاس اس وقت چین کی جانب سے دئیے گئے ساڑھے چار ارب ڈالر موجود ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی ہمشیہ سے روایت رہی ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرتے وقت اعلان نہیں کرتا بلکہ خاموشی سے مدد کر دیتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات