دادومیں ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے دورہنماجاں بحق جبکہ دوزخمی

منگل 6 نومبر 2018 13:58

دادومیں ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے دورہنماجاں بحق جبکہ دوزخمی
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) دادومیں ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے دورہنماجاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کے علاقے نور واہ کے مقام پر تیز رفتار کار الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں پیپلزپارٹی سپاف سندھ کے سابق صدر نظیراحمد سیال اور سپاف کے ضلعی صدر نصر اللہ پنہور شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں آصف پنہور اور قاسم ببر شامل ہیں۔