ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے کوہاٹ کے مختلف سرکاری سکولوں کادورہ

منگل 6 نومبر 2018 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے کوہاٹ کے مختلف سرکاری سکولوں کادورہ کیا اور کنڈیشنل گرانٹ سال 2016-17 کے تحت جا ری اورتکمیل شدہ تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا ۔ا س موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی ای او، پی اینڈ ڈی عبدالرؤف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ سمیع اللہ نے کالج آبادی ،شیخان ، کے ڈی اے نمبر1 ،چارگری،فتح خان خیل ،سلیمان تلاب اوربانڈہ پراچگان کادورہ بھی کیا۔ ان علاقوں میں مختلف بوائز اینڈگرلز سکولوں میںکنڈیشنل گرانٹ کے تحت کیے گئے کاموں کا معائنہ کیا۔ صاحبزادہ سمیع اللہ نے اس عزم کااظہار کیا کہ سرکاری فنڈز کے صحیح استعمال کویقینی بناناان کی اولین مقصد ہے اور کسی کو اس میں غبن یافنڈ کے غلط استعمال کی ہرگز اجازت نہیںدی جائے گی اور ایسے عناصر کامحاسبہ کیاجائے گا۔