جامعہ سراجیہ نعیمیہ ،34ویں قومی سیرت النبی کانفرنس17نومبر کوہوگی

نبیرہ عندلیب نعیمی،اسماء قادری سمیت سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی‘ترجمان

بدھ 7 نومبر 2018 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام34ویں قومی سیرت النبی کانفرنس ومحفل میلاد برائے خواتین 17نومبر کوجامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ہوگی۔جس کی صدارت ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی جبکہ سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطا بق کانفرنس2نشستوں پرمشتمل ہوگی،پہلی نشست صبح 9بجے سے 11بجے تک ہوگی جس میںتلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولؐ کیساتھ ساتھ مقامی خواتین تنظیموںکی سربراہان اظہار خیال فرمائیں گی جبکہ دوسری نشست11بجے سے دن1:30بجے تک جاری رہے گی جس میںناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی خطبہ استقبالیہ دیں گی جبکہ مرکزی خطاب اسماء قادری کریں گی، دعاسے قبل جامعہ سراجیہ نعیمیہ سے امسال شعبہ حفظ،تجویدقرآت والتفسیرسے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میںاسنادوانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :