پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ

بدھ 7 نومبر 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ---’’Focusing Level 1 & 2‘‘ کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیاجس میں یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کی معروف تربیت کار ڈاکٹرپٹریشیا نے شعبہ نفسیات کے پی۔ایچ۔

(جاری ہے)

ڈی اور ایم اورایس کے سکالرز کو فوکسنگ کے ہمہ جہت، فکر انگیز اور قابلِ عمل پہلوئوں پر تربیت دی۔اپنے خطاب میں ڈائریکٹر سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ دائود نے ورکشاپ کی تربیت کار ڈاکٹر پڑیشیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں شرکاء میں تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔