چین کے علی بابا گروپ نے ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے بیشتر شیئرز خرید لیے

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے علی بابا گروپ کی ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک میں شیئرز کے حصول کی درخواست کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 نومبر 2018 20:52

چین کے علی بابا گروپ نے ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے بیشتر شیئرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2018ء) چین کے علی بابا گروپ نے ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک کے بیشتر شیئرز خرید لیے، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے علی بابا گروپ کی ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک میں شیئرز کے حصول کی درخواست کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مشہور چینی کمپنی علی پے ہولڈنگ لمیٹڈ کی ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ میں 45% شیئرز کے حصول کی درخواست منظور کر لی ہے جس سے دنیا کے سب سے بڑے موبائل پیمنٹ پلیٹ فارم کی پاکستان میں داخلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

علی پے 2004 میں جیک ما کی سربراہی میں بنائی گئی تھی جو کہ چین کے کثیرالقومی علی با با گروپ کا حصہ ہے اور ای کامرس ، ریٹیل، انٹر نیٹ اور ٹیکنالوجی میں خاص مہارت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیلی نار مائیکروفائنانس بینک پاکستان کا پہلا شیڈولڈ مائیکروفائنانس بینک ہے جو کہ پاکستان میں مائیکروفائنانس اور متعلقہ مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

کمپیٹیشن کمپیشن آف پاکستان نے رواں سال اب تک مختلف سیکٹرز میں 66 مرجرز، ایکووزیشنز اور جوائنٹ وینچرز کی منظوری دی ہے۔ ان سیکٹرز میں پاور جنریشن ،آٹوموٹیو، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آئل اور گیس اور فوڈ سیکٹرز شامل ہیں۔ اس سال اس پیش رفت سے قبل علی بابا گروپ کی جانب سے دراز ڈاٹ کام کا حصول بھی عمل میں آ چکا ہے۔ اس تازہ ترین پیش رفت کے باعث ناصرف پاکستان میں صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء تک رسائی ملے گی، جبکہ پاکستانی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات چین اور دیگر ممالک میں فروخت کر سکیں گی۔ جبکہ علی پے کی پاکستان میں آمد کے باعث مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی مل سکیں گے۔