رواں ماہ معمول سے 60 سے 70 فیصد زائد بارشوں کا امکان

بارشوں کا زیادہ سلسلہ شمالی علاقوں میں چلے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق ہوں گی، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند بھی پڑے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 7 نومبر 2018 23:32

رواں ماہ معمول سے 60 سے 70 فیصد زائد بارشوں کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7نومبر2018ء) رواں ماہ معمول سے 60 سے 70 فیصد زائد بارشوں کا امکان، بارشوں کا زیادہ سلسلہ شمالی علاقوں میں چلے گا، جبکہ جنوبی علاقوں میں بارشیں تقریباً معمول کیمطابق ہوں گی، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند بھی پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے نومبر کے ماہ کیلئے موسم کی پیشن گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں، جبکہ کچھ علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت نوٹ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں ماہ معمول سے 60 سے 70 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کا زیادہ سلسلہ شمالی علاقوں میں چلے گا۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق ہوں گی۔ نومبر میں ہلکی اور درمیانی بارشوں کے 2 سے 3 سلسلے ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند بھی پڑے گی۔ دوسری جانب شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سندھ ،جنوب مغربی بلوچستان میں خشک سالی جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔