امریکی ہوٹل میں مہلک گیس کا اخراج،

14 افراد متاثر،چھ اسپتال منتقل صورت حال قابو میں کرنے کے بعد مہمانوں کو ہوٹل میں آنے جانے کی اجازت دے دی گئی

جمعرات 8 نومبر 2018 15:21

امریکی ہوٹل میں مہلک گیس کا اخراج،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) امریکا کے ایک ہوٹل میں مہلک کاربن مونو آکسائڈ گیس کے اخراج سے متعدد افراد متاثر ہوگئے،صورت حال قابو میں کرنے کے بعد مہمانوں کو ہوٹل میں آنے جانے کی اجازت دے دی گئی، میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر نیش ول کے ہوٹل ویسٹ ان میں مہلک گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا ۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق 14 افراد گیس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جنہیں وہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق صورت حال قابو میں کرنے کے بعد مہمانوں کو ہوٹل میں آنے جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :