لوٹے ہوئے 50 کروڑ واپس کرنے کی حامی بھرلی

نوید اکرام نے کرپشن کی رقم میں سے 13 کروڑ روپے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 نومبر 2018 20:47

لوٹے ہوئے 50 کروڑ واپس کرنے کی حامی بھرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) سابق اعلیٰ عہدیدار نوید اکرام نے 50 کروڑ روپے حکومت کو واپس کرنے کی یقین دہانی کر دی۔ کرپشن کی رقم میں سے 13 کروڑ روپے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گڈ گورننس کے پول کھل رہے ہیں۔سابقہ حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نوید اکرام کو کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے 50 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کے بدلے رہائی حاصل کر لی ہے۔

ڈی جی نیب نے انکشاف کیا ہے لوٹی ہوئی رقم میں سے 13 کروڑ کے لگ بھگ رقم شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دئیے گئے۔سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نوید اکرام نے پنجاب پاور کمپنی میں 23 کروڑ روپے کی کرپشن کی جبکہ ایرا میں 20 کروڑ سے زائد رقم کا غبن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیب دستاویزات کا بتانا ہے کہ مذکورہ افسر نے پارک اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میں بھی تعیناتیوں کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی خوردبرد کی۔

اس پر ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ انہی پیسوں میں سے 13 کروڑ کے قریب رقم شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ علی عمران کے اکاونٹ میں یہ رقم سرکاری چیکوں کے ذریعے منتقل کی گئی۔یہ رقم اس مد میں دی گئی تھی کہ علی عمران اس رقم کو پلازوں کی تعمیر میں بطور انویسٹمنٹ استعمال کریں گے تاہم نوید اکرام 50 کروڑ کی پلی بار گین کے بعد رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔