مشرف کی وطن عزیز سے 9سال کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،صاحبزادہ ریاض

جمعہ 9 نومبر 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے شعبہ انسانی حقوق ونگ کے صدر صاحبزادہ ریاض نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن عزیز سے 9سال کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔گزشتہ روز جاری بیان میں انہوں نے پارٹی قائد جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف سے ہدایت اللہ خیشکی کو چیئرمین منتخب کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ چیرمین ہدایت اللہ خیشکی اور سیکر ٹری جنرل مہرین آدم ملک پارٹی کو مزید آگے لیکر جائینگے۔

اور پور ے پاکستان میں گھر گھر جا کر اے پی ایم ایل کا پیغام پہنچائینگے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا 1999 سے لیکر 2007 تک کی خدمات کسی سے ڈھکی چٴْھپی نہیں ہے۔ اٴْن کے دور میں نوجوانوں کیلئے انٹرنشپ کا آغاز ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اٴْن کے ہی دور میں خواتین کے تحفظ کا بل منظور ہوا تھا۔ انسانی حقوق کی وزارت کی بھی پرویزمشر ف کے دور میں تشکیل عمل میں لائی گئی۔

اٴْن کے دور میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں ۔ریاض خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صدر مشرف کے دور میں کراچی سٹاک ایکسچینج نے ممبئی سٹاک ایکسچینج کو کراس کیاجبکہ ان کے دور میں اداروں میں انصاف کا بول بالا تھا۔ میڈیاکوآزاد اور عدالتی نظام کو شفاف بنایا۔ جس کا مقصد عوام کی فلاح تھا تاکہ عوام کو انصاف ملنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ آج ہمارے قائد جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سیاسی کیسسز میں پھنسایا جا رہا ہے اور اٴْن کو پاکستان آنے سے روکا جا رہا ہے۔ جان بوجھ کر ان کی پاکستانی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔۔۔۔