حکومت کا ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ
محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ عالمی رحمت آلعامینُ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ فواد چوہدری کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 11:12
(جاری ہے)
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 11 اور 12 ربیع الاول کو رحمۃ العالمین کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس میں دنیابھر کے علماء و اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا۔ خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس مرتبہ عید میلاد کو بھرپور طریقے سے سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں رحمۃ العالمین ﷺ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول کے ماہ مکرم میں سید دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ سے بین الاقوامی برادری کو آگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو سرکار دوعالم ﷺ کی ذات مبارکہ کے روشن اور درخشندہ پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی اسلام کا پُرامن، سلامتی، معافی، درگزر کا حقیقی فلسفہ کا پتا چلے گا، امت مسلمہ نے دنیا و آخر میں کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اصحابہ اکرام نے ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی آن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.