علامہ خادم رضوی نے اپنا ایک دن کا خرچہ بتا دیا

میں نے اپنی گاڑی میں اچار رکھا ہوا ہے اور اس کے ساتھ روٹی کھا لیتا ہوں، میرا یومیہ خرچہ 6 روپے ہے، میں نے آج تک منہ پر کریم نہیں لگائی صرف تارے میرے کا تیل لگاتا ہوں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 13:27

علامہ خادم رضوی نے اپنا ایک دن کا خرچہ بتا دیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) علامہ خادم رضوی نے اپنا ایک دن کا خرچہ بتا دیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی گاڑی میں اچار رکھا ہوا ہے اور اس کے ساتھ روٹی کھا لیتا ہوں، میرا ایک دن کا خرچہ 6 روپے ہے، میں نے آج تک منہ پر کریم نہیں لگائی صرف تارے میرے کا تیل لگاتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک لبیک یا رسولﷺ کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل وہ رہی ہے جس میں وہ اپنی سادہ زندگی سےمتعلق بتا رہے ہیں۔

علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی گاڑی میں اچار رکھا ہوا ہے کہ اگر مجھے گھر سے کھانا نہ ملے تو میں کسی تندور پر گاڑی روکوں گا اور کہوں گا کہ روٹی لے آؤ اور پھر میں اچار کے ساتھ روٹی کھا کر گزارا کر لوں گا۔

(جاری ہے)

علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ میرا تو ایک دن کا خرچہ ہی 6روپے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم یہ لپ اسٹک اور کریم کیا ہوتی ہے میں نے تو گاڑی میں تارے میرے کا تیل رکھا ہوا ہے اور وہ لگاتا ہوں۔

علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں نہیں سنا کہ کریم کیا ہوتا ہے میں نے کبھی منہ پر کریم نہیں لگائی میں منہ پر اور سر پر تارے میرے کا تیل لگاتا ہوں۔اور ایک طرف وہ لیڈر ہیں جو میک اپ کرواتے ہیں اور ایک دن کا 40 چالیس ہزار کا میک کرواتے ہیں۔کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں؟ کیا آپ لوگوں کو ایسے لیڈر چاہئیے جو چور اور لٹیرے ہوں؟اور ایسے نہیں چاہئیے جو دن میں صرف 6 روپے خرچ کرتے ہیں اور تارے میرے کا تیل لگا کر پورا دن گزار دیتے ہیں۔

علامہ خادم رضوی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھیو ائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے اس لر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر خادم رضوی کا ایک دن کا خرچ 6روپے ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا ایک ماہ کا خرچ 180روپے بنتا ہے۔علامہ خادم رضوی کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: