اقوام متحدہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تین قراردادوں کی منظوری علاقائی و بین الاقوامی امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا ثبوت ہی ، ترجمان دفتر خارجہ

علاقائی امن و استحکام و تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان نے 8نومبر کو یہ قراردادیں پیش کی تھیں

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:32

اقوام متحدہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تین قراردادوں کی منظوری علاقائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تین قراردادوں کی منظوری علاقائی و بین الاقوامی امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا ثبوت ہے۔علاقائی امن و استحکام و تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان نے 8نومبر کو یہ قراردادیں پیش کی تھیں ۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹر میں ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کی غرض سے گلوبل تخفیف اسلحہ کوششوں کی حمایت کیلئے ان پر مزید توجہ مرکوز رکھے گا۔

(جاری ہے)

ان قراردادوں میں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور سب ریجنل سطح پر روایتی آرمز کنٹرول اور اور اعتماد سازی اقدامات پر توجہ دی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قراردادوں میں تخفیف اسلحہ کیلئے علاقائی اپرووچ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اعتماد سازی اقدامات کو فروغ دینے میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔اس سے قبل کمیٹی نے 122 ووٹوں کی مضبوط اکثریت سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال یا خطرے کے خلاف غیر جوہری ریاستوں کو یقین دہانی سے متعلق پاکستان کی جانب سے سالانہ قرارداد کی منظوری دے دی تھی ۔