پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر کو ہو گا

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:05

پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر کو ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر کو ہو گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی مذاکرات میں وزیر خزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان مکمل حکمت عملی پیش کرنا ہو گی۔ ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور ہو سکتا ہے۔ ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :