Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماایم شاہ زید خان کی عمر ڈار کوپی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:34

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماایم شاہ زید خان کی پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار سے پارٹی آفس میں ملاقات ہوئی ، عمر ڈار کو سنٹرل پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلداستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم شاہ زید خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ حکمرانوں کے بنائے ہوئے نظام کو بدلنے کیلئے برسر پیکارہیں ، کرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا عزم اور مشن ہے، پاکستان میں اب ترقی و خوشحال کا نیا دور شروع ہو چکا ہے،نئے پاکستان میں کسی کرپٹ کی جگہ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران جو غیر ملکی قرضے لیے گئے ہیں ان کی وجہ سے آج ملکی معیشت اس نہج تک پہنچی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے کیلئے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں، دوست ممالک سعودیہ، چین، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پر امید رہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات