انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات میں تینوں پوزشن طالبات نے حاصل کرلی

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:34

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات میں تینوں پوزشن طالبات نے حاصل کرلی۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018 میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی حبہ ابوذر بنت ابوذر رئیس رول نمبر 953509 نے 1100 نمبرز میں سے 908 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن جبکہ سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کی عائشہ رشید بنت عبدالرشید رول نمبر 958579 نے 891 نمبرز اے ون گریڈ کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ڈی اے ڈگری کالج فارویمن فیز ایٹ کی کنزی اعجاز بنت اعجاز احمد رول نمبر 965707 نے 888 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018 میں 14543 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جس میں سے 14041 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4126 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 29.39 فیصد رہا۔کامیاب ہونے والے طلبا میں سے 13اے ون گریڈ ، 160 اے گریڈ ، 780 بی گریڈ ، 1581 سی گریڈ، 1445 ڈی گریڈ جبکہ 147 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :