احمدی نژاد کا مقرب سابق ایرانی وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار

احمدی نڑاد کا حکومت کی طرف سے عائد لزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

پیر 12 نومبر 2018 11:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پولیس نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے ایک قریبی ساتھی اور سابق وزیر پرویز کاظمی کو مالی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرویز کاظمی کو گرفتاری کے بعد تہران کی افیین جیل منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ پرویز کاظمی سابق صدر محمود احمدی نڑاد کیدور حکومت میں کابینہ کیرکن، سرمایہ بنک کے چیئرمین اور سیکرٹریٹ فنڈ کے بھی رکن تھے۔

(جاری ہے)

احمدی نڑاد کے مقرب ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے پرویز کاظمی کی گرفتاری کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی مگر انہیں گرفتار کرنے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔کاظمی احمدی نڑاد کے دور میں رفاع عامہ اور سوشل سیکیورٹی کے وزیر رہ چکے ہیں۔ادھر ایران کی ایک عدالت نے احمدی نڑاد کے مقرب ساتھیوں حمید بقائی اور اسفند یار مشائی کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر بھی کرپشن اور مالی بدعنوانی کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر احمدی نڑاد نے حکومت کی طرف سے عاید کردہ الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔