سندھ میں ہندو کمیونٹی کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس،

سپریم کورٹ نے 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی

پیر 12 نومبر 2018 16:22

سندھ میں ہندو کمیونٹی کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں ہندو کمیونٹی کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس میں 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سندھ میں ہندو کمیونٹی کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رمیش کمار اور دیگر عدلات میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے عدالت کو بتایاکہ کمیٹی نے کچھ جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے،لاڑکانہ سے 45 درخواستیں موصول ہوئیں، لاڑکانہ ڈویڑن کے علاوہ بھی قبضوں سے متعلق درخواستیں ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم کمیٹی کا دائرہ کار بڑھا دیتے ہیں، بنیادی طور پر ہم نے ڈاکٹر بھگوان داس کی بیگم کی شکایت پر نوٹس لیا تھا،ڈاکٹر بھگوان داس کی بیگم کی شکایت پررپورٹ ہمیں 15 دن میں چاہیے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر بھگوان داس کے کئی مقدمات ہائیکورٹ میں چل رہے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس معاملے میں کمیٹی کی دستخط شدہ رپورٹ چاہیے،عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئی15دن کاوقت دیتے ہوئے سماعت 30نومبرتک ملتوی کردی