تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا نے شیلٹر ہوم کے قیام پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پیر نومبر 17:56

تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا نے شیلٹر ہوم کے قیام پر تہنیتی قرارداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے لاہور میں شیلٹر ہوم کے قیام پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان لاہور شیلٹر ہوم کے قیام پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کھلے آسمان تلے رات بسرکرنے والوں کے لئے ’’ پناہ گاہ ‘‘کا سنگ بنیاد فلاحی ریاست کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے انسانیت کی فلاح کے لیے ایسے چھوٹے چھوٹے منصوبے انسانیت کی خدمت اور غریب کی زندگی کی سطح کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

عوام پر پیسہ خرچ کرنے سے غربت میں تیزی سے کمی ہو گی ایسے اقدامات سے قومیں تیزی سے غربت کی لکیر سے اوپر آتی ہیں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد سے پاکستان فلاحی ریاست کے لحاظ سے اسلامی دنیا میں مثال بنے گا۔