راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیابی کا تناسب 32.27رہا

پیر 12 نومبر 2018 21:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے دہم کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،کامیابی کا تناسب 32.27رہا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر محمد تنویر ظفر کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات میں 10666امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 10009 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ضمنی امتحانات میں شریک طلباء میں سے 3229امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 32.27رہا۔ انہوں نے بتایاکہ 6729امیدوار امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 241امیدواران غیر حاضر رہے۔ امتحان میں 3251طالبات اور 6758 طلباء شامل امتحان ہوئے جبکہ24ریگولر امیدواران اور9985پرائیویٹ امیدواران مذکورہ امتحان میں شامل ہوئے۔ بورڈ ترجمان ارسلان چیمہ نے اے پی پی کو بتایاکہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پربھی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ طلباء و طالبات اپنانتیجہ 800296پر sms کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :