بلوچستان کے ضلع مستونگ میں محکمہ انسداد دہشتگردی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار

پیر 12 نومبر 2018 22:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں محکمہ انسداد دہشتگردی پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کے روز سی ٹی ڈی نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر مبنیٰ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے ٹی ٹی پستول، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی ا ہم انکشافات کیے ہیں اور اس نے تفتان میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے ،کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔