ترجمان آصف زرداری نے شیخ رشید کو نوسرباز قرار دے دیا

شیخ رشید جیسے نوسر بازوں کا سیاسی انجام قریب ہے، وقت کے ساتھ آقا تبدیل کرنا شیخ رشید کی شناخت ہے،شیدا ٹلی کی سیاست جلد نالا لئی میں غرق ہونے والی ہے۔ ترجمان سابق صدرآصف زرداری کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 نومبر 2018 20:50

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ترجمان نے شیخ رشید کو نوسرباز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے نوسر بازوں کا سیاسی انجام قریب ہے،وقت کے ساتھ آقا تبدیل کرنا شیخ رشید کی شناخت ہے، شیدا ٹلی کی سیاست نالا لئی میں غرق ہونے والی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طرف سے آصف زرداری کو جیل کا خام مال قرار دینے پر کہا کہ شیخ رشید سیاست میں لاوارث ہیں۔

شیخ رشید جیسے نوسر بازوں کا سیاسی انجام قریب ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ آقا تبدیل کرنا شیخ رشید کی شناخت ہے۔ شیدا ٹلی کی سیاست نالا لئی میں غرق ہونے والی ہے۔ واضح رہے شیخ رشید نے گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ آصف زرداری جیل کا خام مال ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے بچے ان کے کہنے میں نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو اپنے والد کی دسترس سے باہر نکل رہا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری جیل کا خام مال ہیں۔ وہ زمانہ طالب علمی میں بھی جیل میں تھے۔ ایوان صدر میں بھی جیل میں تھے۔ جیل میں بھی جیل تھے اب بھی جیل جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے آصف زرداری کے ساتھ بھی کھانا کھایا ہے، وہ بھنڈی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کھاتے۔ وہ تھوڑی سی بھنڈی کھاتے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دال چاول بھی کھاتے ہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ دال چاول لکشمی سے بھی مل جاتے ہیں ، جیل میں بھی مل جاتے ہیں۔

تڑکا لگی ہوئی دال جیل میں ملتی ہے ۔اب توجیل بھی بڑی سٹینڈرڈ کی ہوگئی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اے سی بھی لگا ہوا ہے۔ بیڈ بھی ہیں، واٹس ایپ بھی چل رہے ہیں، میڈیا مالکان سے بھی باتیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے این آرا وکی بھرپور کوشش کی لیکن این آراو نہیں ملے گا۔یہ لوگ آپ میں دولت کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے نیا گروپ نئے چہرے نکلیں گے۔ مریم شاید عدالتوں سے نکل آئے توسیاست کرلے۔ بلاول بھٹو بھی اگر اپنے والد کی گرفت سے نکل آیا توسیاست کرے گا۔ میں دونوں پارٹیوں کا مستقبل نہیں دیکھ رہا ہوں۔