طاقت کا محور عثمان بزدار ، ق لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی دراڑ نہیں،طارق بشیر چیمہ

منگل 13 نومبر 2018 00:40

طاقت کا محور عثمان بزدار ، ق لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی دراڑ نہیں،طارق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) مسلم لیگ ق کے رہنما طار ق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی دراڑ نہیں ، پنجاب میں طاقت محور عثمان بزدار ہی ہیں، کوئی گلہ ہوگا تو تحریک انصاف سے ہی کریں گے، میر ی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گلے شکوہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے اور میر ی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد مضبوط ہے اور تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ہے، ہمیں کوئی گلہ ہوگا تو تحریک انصاف کے ساتھ ہی کریں گے پنجاب میں طاقت کے مرکز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طاقت کا محور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں۔