پاکستان دیہی علاقے شہری علاقوں کے مقابلے میں غریب تر اور سہولیات سے محروم ہیں. ورلڈ بنک
غربت میں کمی سے شہری، دیہی علاقوں میں موجود خلا زیادہ کم نہیں ہوسکی ‘رپورٹ
میاں محمد ندیم منگل 13 نومبر 2018 12:24
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت شہری علاقوں سے دگنی، 36 بمقابلہ 18 فیصد ہے اور یہ خلا 02-2001 سے تبدیل نہیں ہوا ہے. دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں تبدیل کرنے کی رفتار میں انتہائی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2014 میں ملک کی صرف 35 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی تھی، اس خلا سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد غریب عوام دیہی علاقوں میں رہتے ہیں.
دیہی گھریلو ضروریات میں بھی تقریباً تمام زاویوں سے سہولیات کا فقدان ہے. قومی سطح پر شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں پرائمری اسکول میں 13 فیصد پوائنٹس کم بچوں کے داخلے ہوتے ہیں جبکہ مڈل اسکول میں یہ شرح 11 فیصد پوائنٹس ہے. لڑکیوں کے لیے یہ خلا بالترتیب 17 اور 14 فیصد رہی‘دیہی علاقوں میں خواتین کی شرح خواندگی 28 فیصد رہی جو شہری علاقوں سے آدھی ہے. رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع غریب ترین تصور کیے جاتے ہیں. رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بڑے شہروں جیسے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہی امتیازی سلوک پایا جاتا ہے. آبادی کے حساب سے پاکستان کے غریب عوام کی بڑی تعداد پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں، کراچی فیصل آباد اور لاہور میں رہتی ہے. آزاد ذرائع نے رپورٹ کو گمراہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری یا غیرسرکاری سطح پر کہیں بھی غربت ‘اربنائزیشن یا تعلیمی سہولیات کے حوالے سے درست اور قابل اعتماد اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں . مقامی اور بین القوامی ادارے اندازوں سے کام چلاتے ہیں اگر ہم بڑے شہروں کے پھیلاﺅ اورنئے باسیوں کے رہن سہن دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف آئے ہیں 1980کی دہائی کے نزدیک طالب علموں کو درسی کتب میں پڑھایا جاتا رہا کہ صرف صوبہ پنجاب کی 70فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے جبکہ پنجاب کے بارے میں کہاجاتا تھا کہ پنجاب کی صرف 30فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے جبکہ حال میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ہر سال اوسط37ہزارایکٹررقبہ مجموعی زیرکاشت رقبے سے نکل رہا ہے یعنی لوگ کھیتی باڑی کو چھوڑکرشہروں کی طرف آرہے ہیں . اس حوالے سے حکومت کو ایک دیانت درانہ کوشش کرنی چاہیے.مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.