تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،

لیول1465.52 فٹ ہو گیا

منگل 13 نومبر 2018 15:20

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،پانی کی سطح 1465.52 فٹ تک آ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 21900 جبکہ اخراج 59000 کیوسک جبکہ بجلی کی پیداوار 810 میگاواٹ پر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1465.52 فٹ پر آ گئی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 21900 جبکہ اخراج59000 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم 10 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں اور 7 بند ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 810 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :