دپیکا پڈکون نے مجھے شادی کا دعوت نامہ نہیں بھجوایا ، کترینہ کیف

دعوت نامے کا بے صبری سے انتظار ہے ، خصوصی لباس تیار کررکھا ہے ، اداکارہ

منگل 13 نومبر 2018 16:50

دپیکا پڈکون نے مجھے شادی کا دعوت نامہ نہیں بھجوایا ، کترینہ کیف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) دپیکا پڈوکون نے اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کا دعوت نامہ تاحال نہیں بھجوایا۔ اس بات کا انکشاف خود کترینہ کیف نے کیا۔ کترینہ کیف نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے چیٹ شو کافی ود کرن میں انکشاف کیا کہ انہیں رنویر سنگھ کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔ ورون دھون اور کترینہ کیف چیٹ میں ایک ساتھ شامل ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر بھی بات کی۔

شو کے دوران جہاں ورون دھون نے بتایا کہ وہ بھی دیگر بولی وڈ اسٹارز کی طرح جلد شادی کرنے جا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھی رنویر اور دپیکا کی شادی کا کارڈ موصول نہیں ہوا۔شو میں کترینہ کیف نے بھی بتایا کہ انہیں بھی تاحال رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کا کارڈ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

بار بی ڈول کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ بے صبری سے ان کی شادی کا انتظار کر رہی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے کچھ تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ وہ دپیکا اور رنویر کی شادی میں شرکت کریں، جس میں وہ دیدہ زیب لباس پہن کر جائیں گی، تاہم تاحال انہیں شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔دپیکا پڈوکون کی جانب سے کترینہ کیف کو شادی کی دعوت نہ دیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ دپیکا نے کترینہ سے بدلا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :