فیصل آباد،گھر میں سوتے ہوئے دوشیزہ مچھر مار ٹکیہ کے بستر پر سلگ کر گرنے سے زندہ جل گئی

منگل 13 نومبر 2018 16:54

فیصل آباد،گھر میں سوتے ہوئے دوشیزہ مچھر مار ٹکیہ کے بستر پر سلگ کر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء)گھر میں سوتے ہوئے دوشیزہ مچھر مار ٹکیہ کے بستر پر سلگ کر گرنے سے زندہ جل گئی ،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے محلہ رشید آبادکی رہائشی بائیس سالہخدیجہ دختر ادریس گھر کے کمرے میں سو رہی تھی کہ مچھر مار ٹکیہ سلگتے ہوئے اسکے بستر پر گر گئی جس کے نتیجہ میں کپڑوں کو آگ لگنے سے نوجوان لڑکی کا جسم بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکی ۔