ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا

منگل 13 نومبر 2018 17:43

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا، سندھ یونیورسٹی نے نوٹس لے کر طلب کرلیا، ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر صدیق لاٹکی نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا، اطلاع ملنے پر سندھ یونیورسٹی کے کنٹرولر مرتضی سیال نے صدیق لاٹکی 14نومبر کو ڈسپلن کمیٹی میں طلب کرلیا۔کمیٹی ذرائع کے مطابق اگرالزام ثابت ہوگیا تو ڈپٹی کمشنرکو ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے،ذرائع نے بتایاکہ صدیق لاٹکی ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے طور پر فرائض انجام دیرہے ہیں ان کی ملازمت سے متعلق سندھ حکومت فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :