ضلع کو ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائیگا،ڈی سی قصور

منگل 13 نومبر 2018 18:03

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ ضلع کو ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائیگا، ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے تمام محکمے اور عوام کمر بستہ ہو جائیں ، جن علاقوں میں گزشتہ برسوں میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں سرویلنس پر زیادہ توجہ دی جائے، اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمیٹی رو م میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر قصور نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود کباڑ خانوں ، قبرستانوں اور ٹائر شاپس میں سویپنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کسی غفلت ، لاپرواہی یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کے پھیلائو کیلئے ساز گار ہے اس لئے ان ایام میں باالخصوص جبکہ باقی ایام میں بالعموم خصوصی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر اور لاروا کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور لوگوں میں ڈینگی مچھر سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہوگی ، ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع قصور کے عوام کی سہولت کیلئے ایک خصوصی ٹول فری نمبر کا اجراء کیا جائے جس پر عوام براہ راست اپنی مشکلات یا کوئی شکایت کی صورت میں رابطہ کر سکیں ، انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ان پودوں کے بارے میں آگاہی دیں جو ڈینگی کی روک تھام کیلئے موثر ہیں ،انہوں نے پانی کے جوہڑوں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے بچہ مچھلیاں چھوڑنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :