لاہور،ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دید دیا

منگل 13 نومبر 2018 19:48

لاہور،ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر فلم امپورٹرز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دید دیا اور خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیا گیا تو حکم امتناعی جاری کر دیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد خان کی درخواست پرسماعت کی ۔

جس میں بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ۔ فلم امپورٹرز نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ غیر قانونی انڈین فلموں کو پاکستانی سینماگھروں میں دکھایا جا رہا ہے۔وکیل کے مطابق ان فلموں کی نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،ختم ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایا کہ چند روز پہلے بھارتی فلم ٹھگز آف انڈیا کو نمائش کی اجازت دے دی گئی ۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلم کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی لگائی جائے ۔لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف درخواست پر فلم امپورٹرز کو جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیا گیا تو حکم امتناعی جاری کر دیا جائے گا۔