وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی فارماسوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گی،عامرمحمودکیانی
منگل 13 نومبر 2018 20:27
(جاری ہے)
وفد نے انہیں بتایا کہ خیبر پختونخوا میں مشکل حالات کے باوجود فارماسیکٹر ا ترقی کر رہا ہے تاہم وفد نے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی سے درخواست کی کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کردیئے جائیں تو یہ انڈسٹری نہ صرف ایکسپورٹ کو فروغ دے سکتی ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کے لئے بھی اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے خیبر پختونخوا فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجینئر زاہد عارف اور ممبران کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل اتفاق کیااور انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی فارماسوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان میں خیبر پختونخوا کی صنعتی اور تجارتی ترقی کا ایجنڈا بھی شامل ہے اور اس ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی معیشت کے استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ کے باوجود خیبر پختونخوا میں صنعتی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر بزنس کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا خاص طور پر فارماسوٹیکل انڈسٹری کی گروتھ کو سراہا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لیا جائے گا اور ان کی باہمی مشاورت سے فارماسوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل بالخصوص ایکسپورٹ کے فروغ کے حوالے سے مکمل تعاون کیا جائیگا ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر سعد خان زاہد نے وفاقی وزیر صحت کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 15 دن کے اندر سرحد چیمبرکا دورہ بھی کریں گے اور صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وفد کو یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی مشاورت کی جائے گی اور انہیں ہر معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدرانجینئر سعد خان زاہد نے سرحد چیمبر آمد کی دعوت قبول کرنے اور فارماسوٹیکل انڈسٹری کے مسائل ہمدردانہ طور پر سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر صحت کا شکریہ بھی ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.