انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو کے سیمی فائنل مقابلے کل ہوں گے

بدھ 14 نومبر 2018 13:43

انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ٹو کے سیمی فائنل مقابلے کل ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے کل جمعرات کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ میں ویتنام، بھارت، برطانیہ، ترکی، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ایران، چین، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، انڈونیشیا، بلغاریہ کے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔