ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر دیئے گئے مستقل یا عارضی پتہ پرہوگا ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہان زیب

بدھ 14 نومبر 2018 14:45

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیر جہان زیب خان نے کہا ہے کہ ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر دیئے ہوئے مستقل یا عارضی پتہ پرہوگا ،کسی دوسرے پتہ پر درج ووٹرز31دسمبر تک اپنے ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق درست کرائے۔ووٹروں کی آگاہی کیلئے جلدہی مہم شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بونیرکے مطابق شناختی کارڈ ایڈریس پر ووٹ اندراج کا فیصلہ کرلیاگیاالیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 27کے مطابق انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پرہوگا ،ایسے تمام رائے دہندگان جن کے ووٹ شناختی کارڈ کے علاوہ دیگرپتہ پر درج ہیں وہ 31دسمبر تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ کے مطابق درست کروالیں ووٹ منتقل کرانے کیلئے فارم نمبر21دفتر الیکشن کمشنر بونیرمیں جمع کروانے ہو ں گے ،فارم21 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ویب سائٹ یا دفتر الیکشن کمشنر بونیر سے بلا معاوضہ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔