صوبائی وزیر صحت نے باجوڑ میں انسدادپولیو مہم کی بریفنگ کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کو زمین پر بٹھانے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا،ایجنسی سرجن باجوڑ فوری طورپر معطل

بدھ 14 نومبر 2018 15:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے قبائلی ضلع باجوڑ میں انسدادپولیو مہم کی بریفنگ کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کو زمین پر بٹھانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن باجوڑ کو فوری طورپر معطل کردیا جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع باجوڑ میں انسدادپولیو مہم کی بریفنگ کے دوران ایجنسی سرجن اور دیگر حکام کرسیوں پر بیٹھے رہے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو زمین پر بٹھادیا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تصویر وائرل ہونے پر صوبائی وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن باجوڑڈاکٹروزیرصافی کو فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے اورڈاکٹر عزت خان کو ایجنسی سرجن باجوڑ مقرر کرکے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل کو محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیرصحت نے کہا ہے کہ پولیو ورکزر قوم کے محسن اور ہیروزہیں۔اٴْن سے بدسلوکی ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :