سینیٹ کی دو نشستوں پر الیکشن کل ہو گا، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
مسلم لیگ ن کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی ملنے کے امکانات معدوم
سمیرا فقیرحسین بدھ 14 نومبر 2018 15:53
(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کے اتحاد کے باوجود سینیٹ انتخاب میں حکومتی اتحاد کو 21 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔ خفیہ رائے شماری ہونے کے باوجود حکومتی اتحاد کی پوزیشن مضبوط ہے۔ 4 آزاد ارکان کا ووٹ بھی حکومت اتحاد ہی کو ملنے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی180، مسلم لیگ (ق) کی10اور پاکستان راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے ، اس طرح حکومتی اتحاد کے پاس 191نشستیں ہیں جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے۔ ان آزاد ارکان میں سے جگنو محسن اور احمد علی اولکھ پہلے ہی حکومتی اتحاد کے ساتھ ہیں جبکہ حالیہ ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے دو آزاد ارکان بلال اصغر وڑائچ اور قاسم عباس کا جھکائو بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہے ، اس طرح حکومتی اتحاد کی نشستیں 195ہیں۔ اگر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ نکل جائیں تو حکومتی اتحاد کے پاس185ووٹ رہ جائیں گے جبکہ سادہ اکثریت کے لئے 186ووٹ درکا رہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی 167اور پیپلزپارٹی کی 7 نشستیں ہیں، اس طرح اپوزیشن نشستوں کی تعداد 174 ہے ،جبکہ چودھری نثار نے تاحال پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا، اس لئے وہ سینٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ اس کے علاوہ پی پی168کی نشست پر ابھی انتخاب ہونا باقی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ رائے شماری کے باوجود حکومتی اتحاد کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا کیونکہ سینیٹ کی دونوں نشستوں پر حکومتی پوزیشن مضبوط ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی دو نشستوں پر کامیابی کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہو گئی ہے۔سینیٹ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو ارکان اسمبلی سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لیے پیسہ لگانے اور برادری کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق سینیٹ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا قوی امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.