تعلیمی کانفرنس میں پرنسل ہوں (آج) محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقد ہوگی

سندھ و بلوچستان کے ممتاز ماہرین تعلیم اور تحقیق کار کانفرنس میں شریک ہونگے

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب گروپ آف کالجز کے ادارے الائیڈ اور ای ایف اے اسکولز کے سندھ و بلوچستان کے زیراہتمام تعلیمی کانفرنس بعنوان میں پرنسپل ہوں جمعرات 15نومبر کو محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے اہم مقررین میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس آف پاکستان کی چئیرمین امینہ سیدّ، محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ اور دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے سوشل سائینسز کے ڈین ڈاکٹر عبدلعزیز شامل ہیں۔

تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور پروفیشنلز اپنے عملی تجربہ اور تحقیقی معلومات سے اپنے ساتھیوں اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ دیگر افراد کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ تعلیمی ماہرین، پرنسپلز، ہیڈ مسٹریس کو ایک جگہ پر جمع کرکے موثر تعلیم کے لئے ایک اچھے پرنسپل کے کردار کو بات چیت کے ذریعے اجاگر کیا جاسکے جو اسکول میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی اور انکی تعلیمی استعداد میں اضافہ اور کامیابی کے لئے ضروری ہے۔

ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم اورتحقیق کار اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیںجو اپنے وسیع تجربہ کو روشنی میں کانفرنس کے شرکاء کواپنے خیالات سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں میں بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر ریجن سے تین بہترین پرنسپل کو ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔