راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ2019ئ؁ یکم مارچء سے شروع ہو گا ،ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ2019ء ؁ 01مارچ2019ئ؁ بروز جمعہ سے شروع ہو گا۔جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول درجہ ذیل ہے۔

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ14-12-2018، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ21-12-2018 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 28-12-2018 ہے۔پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس مبلغ1000/-روپے بھی جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم پروسینگ فیس مبلغ395/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔

سند /سرٹیفیکیٹ پروسسنگ فیس مبلغ550/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ پارٹII- اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کو بھی جمع کروانی ہو گی،نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ /ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی بصورت دیگر اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول چل رہا ہو گا اُس کے مطابق فیس وصول کی جائیگی۔

ریگولر اداری(سرکاری/الحاق شدہ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی میں نہم / دہم کی متعلقہ برانچوں میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے،پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ، راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ بھجوائے گا۔

کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کرے،داخلہ فارم Online کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :