سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا

جمعہ 8 اگست 2025 13:18

سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان،قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل،صاحبزادہ حامد رضا،احمد چٹھہ،رائے حسن نواز،رائے حیدر علی کو نااہل قرار دیا ہے۔