آئی ایم ایف کے وفد کی سی پیک منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران توانائی کی پیداوار بڑھانے کی تعریف

ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی ،ْ امید ہے حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات سے ملک میں معاشی بہتری آئے گی ،ْ وفد کی گفتگو بجلی کی پیداوار میں اضافے کے پیش نظر بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ْوفاقی وزیر خسرو بختیار

بدھ 14 نومبر 2018 20:22

آئی ایم ایف کے وفد کی سی پیک منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران توانائی ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) آئی ایم ایف کے وفد نے سی پیک منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران توانائی کی پیداوار بڑھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی ،ْ امید ہے حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات سے ملک میں معاشی بہتری آئے گی جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے پیش نظر بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وہ بدھ کو آئی ایم ایف کے وفد سے گفتگو کرہے تھے جن نے ہیرلڈ فنگر کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے مشن کو بتایا کہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کٹوتی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غورکیا جارہاہے جس سے برآمدات میں اضافہ اور درآمدات بل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوںنے بتایا کہ مالیات کاری کے نئے طریقے تلاش کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درآمد کئے گئے ایندھن پر چلنے والے منصوبوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے پیش نظر بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لئے ایک جامع اقتصادی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سی پیک کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ منصوبہ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکاہے جہاں صنعت کاری کے دائرہ کار کو بڑھانے ، سماجی واقتصادی اقدامات اور زرعی شعبے میں پیداوار بڑھانے اور آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ مشن نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات سے ملک میں معاشی بہتری آئے گی۔ دورہ پرآئے ہوئے مشن نے سی پیک منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران توانائی کی پیداوار بڑھانے کی تعریف کی اور کہاکہ اس سے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :