موٹر وے پولیس شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفر کیلئے کوشاں ہے،
ڈرائیونگ میں موبائل کا استعمال بہت خطرناک ہے مقررین کا موٹر وے پولیس کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب
بدھ 14 نومبر 2018 23:15
(جاری ہے)
سیمینار میں روڈ حادثات کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال 12 لاکھ لوگ روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو جاتے ہیں جن میں پیدل سڑک کراس کرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ ہے، روڈ سیفٹی میں ضروری ہے کہ سڑک کے کنارے چلنے سے گریز کرنا چاہئے اور محفوظ طریقہ اختیار کرنا چاہئے، سڑک پر اپنا حقوق مانگنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
انسپکٹر باصر کا کہنا تھا کہ باہر کے ممالک میں روڈ سیفٹی باقاعدہ نصاب کا حصہ ہے، قدرتی آفات زلزلہ اور سونامی میں لاکھوں لوگ مر جاتے ہیں لیکن سڑک پر حادثہ قدرتی نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے غلطی کارفرما ہوتی ہے اور معمولی کوتاہی پر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، سڑک کنارے ٹریفک نشانات مسافروں کے محفوظ سفر کیلئے ہوتے ہیں جن کی جانکاری ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس شہریوں کی سہولت اور ان کے محفوظ سفر کیلئے کوشاں ہے، محتاط ڈرائیونگ میں موبائل کا استعمال بہت خطرناک ہوتا ہے، معمولی غلطی بھی جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ روڈ سیفٹی میں سیٹ بیلٹ کا استعمال، اوور سپیڈ، بریک، لائٹ کا استمعال، دوسری گاڑی سے فاصلہ، گاڑی کے ٹائر، موسم کی صورتحال سمیت تمام عوامل پر توجہ ہونی چاہئے، ہمارے موٹر سائیکل سستی سواری ہے جس کا استعمال بھی اسی تناسب سے ہے، اس کو چلانے میں احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، ہیلمٹ آپ کو ہیڈ انجری سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے، خدانخواستہ حادثہ ہو تو جسم کے بقیہ اعضاء کا علاج ممکن ہے اور زندگی بھی بچ جاتی ہے لیکن ہیڈ انجری میں انسان کے بچنے کے چانس کم ہوتے ہیں۔ انسپکٹر باصر نے سڑک پر پیدل چلنے والوں کو منتبہ کیا کہ سڑک گاڑیوں کیلئے بنائی جاتی ہے، سڑک کراس کرنے اور کنارے چلنے میں احتیاط برتنی چاہئے بلکہ متبادل اوور ہیڈ برج یا دائیں بائیں دیکھ سڑک کراس کریں، لمبے سفر کے دوران ہر دو گھنٹے بعد 15 منٹ کا وقفہ ضروری ہے۔ اس موقع پر سیمینار میں شریک طلباء و طالبات نے سوال و جواب میں مسائل کی نشاندہی کی اور مختلف تجاویز بھی دیں۔ کامسیٹس کیمپس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار کو مفید قرار دیا اور اس کے تسلسل کیلئے ادارہ کی جانب سے موٹر وے افسران کو یقین دہانی کروائی۔ آخر میں موٹر وے پولیس کی جانب سے مہمانوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.