شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک روزہ انٹرپرینئل میلہ اور کاروباری منصوبے کا مقابلہ کل ہوگا

بدھ 14 نومبر 2018 23:47

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ انٹرپرینئل میلہ اور کاروباری منصوبے کا مقابلہ جمعرات 15نومبر 2018کو یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری نے بتایا کہ یہ میلہ شعبے کے طلبہ و طالبات کیلئے عملی طریقے سے سیکھنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر محمد ابراہیم کھوکھر نے اس سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میلے کا افتتاح یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کریں گی ۔ اس میلے میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے علاوہ خیرپور کے شہری بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ تفریحی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ طلبہ و طالبات و خیرپور کے شہریوںکودعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس میلے میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :