آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے

عالمی مالیاتی ادارے کا پاور سیکٹر میں ریفارمز بارے نیپرا کی کارکردگی پر اظہار تشویش،بجلی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام ،ریکوری بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا

جمعرات 15 نومبر 2018 19:19

آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں ۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ہے۔

جمعرات کو آئی ایم ایف کے وفد نے نیپرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا،جہاں نیپرا حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفد کو پاور سیکٹر کی تازہ ترین صورتحال اور ریگولیٹری امور پر بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور پاور سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات جی وصولی کی شرح بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کیا ۔آئی ایم ایف کے وفد نے اتھارٹی کو تجویز دی کہ گردشی قرضے کی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں پاور کمپنیوں کے منافع کی شرح کم کی جاے اور بجلی کے ترسیلی اور تقسیم کے نقصانات کم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :