جیکب آباد،جیکب آباد ایکشن کمیٹی کا جمس میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،علامتی بھوک ہڑتال

جمعرات 15 نومبر 2018 23:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) جیکب آباد ایکشن کمیٹی کا جمس میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ایکشن کمیٹی کی جانب سے جمس ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ کرنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ عابد سندھی ،حسن ٹالانی ،حبیب لاشاری ،میر احمد مینگل،ساجد،تبویر سولنگی کی قیادت میں نکالا گیا جس میں فنلشنل لیگ کے فدا لاشاری ،عزیز سیال اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمس کی سالانہ بجٹ 80کروڑ ہے پر ابھی تک جمس میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہیں کیا گیا ہے جمس کے ڈاکٹر مریضوں کا صحیح معائنہ نہیں کرتے نجی کلینک پر آنے کازور ڈالتے ہیں اگر جمس میں جلد ایمرجنسی شروع نہ کی گئی تو جمس ہسپتال کے سامنے دہرنا دیا جائے گابعدا زان علامتی بھوک ہڑتال کی گئی

متعلقہ عنوان :