وفاقی دارالحکومت کے 80فیصد شہریوںکی ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن کریںگے ، عامر محمود کیانی

شہری کسی بھی نجی ہسپتال سے چھ لاکھ روپے تک علاج کروا سکیںگے چک شہزاد میں بحرین کے تعاون سے 10ارب روپے مالیت کا نرسنگ یونیورسٹی اور ترامڑی میں سعودی عرب کے ڈھائی ار ب کے تعاون سے جنرل ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے شروع کررہے ہیں وفاقی دارالحکومت کو ہیلتھ ماڈل سٹی بنائیںگے، دیہی علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت کو جدید اپ گریڈ کیا جائے گا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تشکیل نو کیلئے قانون آئندہ ہفتے کو کابینہ میںمنظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، ملک میں 2030تک نو لاکھ نرسوں کی کمی کوپورا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوا م کو چند ماہ میں صحت کے شعبے میںواضع تبدیلی نظر آئی گی،وفاقی وزیر قومی صحت کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 23:37

وفاقی دارالحکومت کے 80فیصد شہریوںکی ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن کریںگے ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے 80فیصد شہریوںکی ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن کریںگے جس کے تحت شہری کسی بھی نجی ہسپتال سے چھ لاکھ روپے تک علاج کروا سکیںگے ۔ اسلام آباد کے علاقہ چک شہزاد میں بحرین کے تعاون سے 10ارب روپے مالیت کا نرسنگ یونیورسٹی اور ترامڑی میں سعودی عرب کے ڈھائی ار ب کے تعاون سے جنرل ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کو ہیلتھ ماڈل سٹی بنائیںگے اور دیہی علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت کو جدید اپ گریڈ کیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تشکیل نو کیلئے قانون آئندہ ہفتے کو کابینہ میںمنظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک میں 2030تک نو لاکھ نرسوں کی کمی کوپورا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عوا م کو چند ماہ میں صحت کے شعبے میںواضع تبدیلی نظر آئیگی۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا پمز ، پولی کلینک سمیت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے رش میںکمی لانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے 80فیصد شہریوںکو ہیلتھ انشورنس کارڈ دیںگے جس سے کسی بھی نجی ہسپتال سے علاج کرواسکیںگے جس کے بعد امید ہے کہ عوام کی شکایات میںکمی آئی گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سینئر ڈاکٹر ز کوڈیوٹی کروانے کیلئے لائحہ عمل اختیار کررہے ہیں اور 700 سے زیادہ ڈاکٹر ز کی بھرتی کررہے ہیںجس سے مریضوں کی شکایات میںکافی حد تک کمی ہوگی۔ وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ صحت کے متعلق ٹاسک فورس نے پانچ سفارشات تیار کرلی ہیں جلد ہی تمام سفارشات تیا رکرکے منظوری کیلئے کابینہ کوبھجوا دی جائیںگی۔

وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ ائرپورٹ ، بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پربیرون ملک سے آنے والوںکے معائنہ کیلئے 500سے زیادہ ملازمین کو تعینا ت کررہے ہیںتاکہ عوام کو مختلف انفکیشن سے محفوظ کیاجائے۔عامر محمود کیانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں جذبہ خیر سگالی اور دوستی کے تحت تین ہسپتال بنا رہے ہیںاور آلات فراہم کررہے ہیں۔عامر محمود کیانی نے کہا کہ بھارہ کہو میںایم سی ایچ سنٹر اور ترنول میںٹراما سینٹر کی تعمیر کے منصوبے بنا رہے ہیں جس سے سرکاری ہسپتالوں پمز ، پولی کلینک میںمریضوں کے مسائل میں کمی آئے گی۔