کراچی میں بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل

جمعہ 16 نومبر 2018 01:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں بہت سے منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہے جو اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل موجودہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی فلاحی منصوبوں پر سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔