تاجکستان میں چارارب ڈالر سے تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کا افتتاح

ڈیم سے حاصل بجلی 90لاکھ تاجک لوگوں کے ساتھ پاکستان اورافغانستان کو بھی فراہم کی جائیگی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:33

تاجکستان میں چارارب ڈالر سے تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کا افتتاح
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان میں تقریباً چار بلین امریکی ڈالر سے تعمیر ہونے والے انتہائی بڑے آبی ڈیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی جہاں تاجکستان کے نوّے لاکھ افراد کی ضروریات پوری کرے گی، وہیں پاکستان اور افغانستان کو بھی فراہم کی جائے گی۔ یہ بڑا ڈیم دریائے وًخش پر تعمیر کیا گیا ہے۔ دریا پر بنائے گئے بند کی اونچائی 335 میٹر ہے۔ اپنی تکمیل پر یہ دنیا کا سب سے بلند ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ہو گا۔ اس ڈیم کے چھ ٹربائن کا افتتاح آج کیا گیا ہے۔ بقیہ تین ٹربائن کی تکمیل پر یہ ڈیم 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔