نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا واپڈا ہائوس کا دورہ ، پانی کی صورتِ حال ، واپڈا منصوبوں بارے بریفنگ
30ء تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 20ملین ایکڑ فٹ اضافہ جبکہ نیشنل گرڈ میں مزید 21ہزار میگاواٹ پن بجلی شامل کرنے کا پلان ہے پاکستان دریائی پانی کا صرف10فیصد ذخیرہ کرسکتا ہے ، پانی کی سالانہ فی کس دستیابی 908مکعب میٹر کی تشویشناک حد تک کم ہوچکی ہے‘چیئرمین واپڈا
جمعہ 16 نومبر 2018 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دریائوں میں آنے والے سالانہ پانی کا صرف 10فیصد ذخیرہ کرسکتا ہے جبکہ دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط صلاحیت 40فیصد ہے۔
بجائے اس کے کہ ہم اپنی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ، ہمارے ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک چوتھائی کم ہوچکی ہے ۔ 1976ء میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 16اعشاریہ 26ملین ایکڑ فٹ تھی ، اور اب 13اعشاریہ 68ملین ایکڑ فٹ ہے اور پانی ہمارے ملک کی صرف 30دن کی ضروریات پوری کرسکتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں بھارت اپنے ذخیرہ کئے گئے پانی سے 170دن کی ضروریات ، مصر 700دن کی ضروریات اور امریکہ 900دن کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایک پائیدار طویل مدتی پلان کی ضرورت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے لئے پاکستان میں اس وقت جو نظام رائج ہے ، وہ ہمیں درست سمت میں نہیں لے جاسکتا ۔ ملک میں پانی کی صورت حال میں بہتری اور گردشی قرضوں کے عفریت سے نجات کے لئے ہمیں اپنی سوچ کے انداز میں بہت بڑی تبدیلی لانا ہوگی۔ ہمیں پانی کی کیری اوور صلاحیت کو 30 دن سے بڑھا کر 120دن پر لانا پڑے گاجبکہ نیشنل گرڈ میں پن بجلی کے تناسب کو بڑھا نا ہوگا۔ڈیمز اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر کے حوالے سے واپڈا کے وژن کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ واپڈا نے قلیل مدتی پلان کے تحت 2023یء تک مختلف منصوبوں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں دو ملین ایکڑفٹ اضافہ ، وسط مدتی پلان کے تحت 2030تک مزید 18ملین ایکڑ فٹ اضافہ جبکہ طویل مدتی پلان کے تحت 2050ء تک مزید 23ملین ایکڑ فٹ اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2018ء میں گولن گول ، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے واپڈا نے نیشنل گرڈ میں 2ہزار 487میگاواٹ پن بجلی شامل کی ہے جبکہ 2023ء تک مختلف منصوبوں کی تعمیر سے مزید 4ہزار 582میگاواٹ اور 2030ء تک مزید 16ہزار 180میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام اہداف حاصل کرسکتے ہیں ، لیکن اس کے لئے کام کرنے کی نیت اور فعال اداروں کا ہونا ضروری ہے ۔ وفد کو بتایا گیا کہ مہمند اور دیا مربھاشا ڈیمز پر تعمیر کا کام 2019ء میں شروع ہوجائے گا ۔ دونوں منصوبوں کے قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 7ملین ایکڑ فٹ سے زائد اور بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 5ہزار 300میگاواٹ ہے۔چیئرمین واپڈا نے بریفنگ کے بعد وفد کے ارکان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔ بعد ازاں وفد کے سربراہ اور چیئرمین واپڈا نے سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.